میر نصیر مینگل اور میر شفیق الرحمن سے عاصم کرد گیلو کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کراچی ( این این آئی) بزرگ سیاستدان وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل و قائد جھالاوان عوامی پینل میر شفیق الرحمن مینگل سے سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور میر مومن کرد کی ملاقات ،ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو سابق صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو اور میر مومن کرد نے کراچی میں بزرگ سیاستدان وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر محمد نصیر مینگل و قائد جھالاوان عوامی پینل میر شفیق الرحمن مینگل سے انکی رہائشگاہ پر ملا قات کی۔ ملا قات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر میر حم±ود الرحمن مینگل، جہانزیب خان خوریزئی، میر محمد اقبال رئیسانی، حاجی خان محمد مینگل، حاجی اقبال مینگل، عبدالسلام مینگل بھی موجود تھے ۔بعد ازاں میر عاصم کرد گیلو کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔
Load/Hide Comments


