محکمہ ریلوے بلوچستان کا چمن مسافر ٹرین ہفتے میں 3 روز چلانے کا فیصلہ
کوئٹہ” : محکمہ ریلوے بلوچستان کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے چمن پسنجر ٹرین ہفتے میں 3 روز چلانے کا فیصلہ کیا ہے ترجمان ریلوے کے مطابق چمن پسنجر ہفتے میں 3 روز منگل، جمعرات اور ہفتہ کو کوئٹہ سے چمن اور چمن سے کوئٹہ چلائی جائے گی یہ اقدام مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق چمن پسنجر ٹرین کوئٹہ سے ساڑھے 8 بجے صبح روانہ ہوگی جبکہ چمن سے دوپھر 1بج کر 45 منٹ پر کوئٹہ کے لئے روانہ ہوگئی۔
Load/Hide Comments


