چیف سیکرٹری کے نوٹس کے باوجود حب میں یوٹیلیٹی اسٹور قائم نہ ہوسکا، عوامی حلقوں کی تشویش

حب: چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا حب میں یوٹیلیٹی اسٹور کی عدم دستیابی پر نوٹس لینے کے بعد بھی تاحال اب تک قائم نہیں کیئے گئے ہےں۔ماہ رمضان المبارک سے قبل حب شہر میں یوٹیلیٹی اسٹور قائم کی جائے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے حب شہر یوٹیلیٹی اسٹور کی عدم دستیابی پر شوشل میڈیا پر نیوز چلنے کے متعلق فوری نوٹس لے لیا تھا جبکہ حب شہر میں فوری یوٹیلیٹی اسٹور قائم کرنے کے محکمے کو احکامات جاری کئے تھے مگر تاحال پر اب تک یوٹیلیٹی اسٹور قائم نہیں کیئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان کے تمام چھوٹے اور بڑے شہروں میں حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹور قائم کئے گئے مگر اس موجود آسمان سے باتیں کرنے والی مہنگائی میں صنعتی شہر حب عوام کیلئے کوئی یوٹیلیٹی اسٹور تک دستیاب نہیں ہے جسکی وجہ سے یہاں کے شہری مہنگائی اس چکی میں پس رہے یہاں کے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے حب کے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب اور مزدور طبقہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ہمارے بچے بھوکے سو جاتے ہیں ہم بازار کی اشیا خورونوش اتنی مہنگی ہوچکی ہیں جسے ہم خرید نہیں سکتے ہیں لہذا ہم وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کے مہینے سے قبل حب شہر میں یوٹیلیٹی اسٹور قائم کیاجائے تاکہ غریب اور مزدور طبقہ روزہ رکھ سکیں اور حکومت کی جانب سے ہمیں ماہ رمضان المبارک میں ریلیف مل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں