ایجوکیشن میں آسامیاں فروخت کی جارہی ہیں،صادق عمران
تمبو (آن لائن)سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہیکے محکمہ ایجوکیشن میں آنے والی حالیہ آسامیوں پر لاکھوں روپے کی بولیاں لگ رہی ہیں صوبے کے چیف ایکزیکٹو وزیراعلی بلوچستان اعلان کرچکے ہیں کے تمام آسامیوں کے امتحان ٹیسٹنگ سروس کے تحت لیے جائیں گے مگر محکمہ ایجوکیشن نے انکے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے اور ان کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں بے روزگاری کی شرح میں انتہائی حد تک اضافہ ہوچکا ہے ایسے میں محکمہ ایجوکیشن کی حالیہ آسامیاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے انہوں نے کہا کے جے وی ٹی اور ایس ایس ٹی کی پوسٹوں کی قیمت 12,لاکھ روپے سے 20لاکھ روپے مقرر ہے جو پیسے دیگا نوکری اسے ملے گی صوبے میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ہزاروں لائق و تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار ہوکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں مگر نئی آنے والی آسامیاں پیسوں پر فروخت کی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کی حالیہ آسامیاں فروخت کرنا میرٹ کی سرِعام پامالی ہے جس پر نوجوان طبقے کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بے روزگار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ بے روزگار کو روزگار کے مواقع فراہم کرے مگر موجودگی حکومت نے بے روزگاری کو کم کرنے کے بجائے نوکریاں فروخت کرکے ریکارڈ قائم کیئے ہیں جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں اور ہر فورم پر اس کی آواز بلند کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ایک جانب پسماندگی کا شکار ہے تو دوسرے جانب نوکریوں کی فروخت ہونا ایک تعجب کی بات ہے انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے محکمہ میں حالیہ آسامیوں کی فروخت کا نوٹس لیکر کاروائی کریں تاکے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی ناہوسکے


