کورونا وائرس: دنیا بھر میں 3 لاکھ 73ہزار، امریکا میں ایک لاکھ 6ہزار ہلاکتیں

نیویارک: (انتخاب نیوز)کورونا وائرس کے نتیجے میں دنیا بھر سے انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاکھوں افراد اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اس مہلک وبا سے لڑ رہے ہیں۔ دنیا بھر کے بیشر ممالک میں ابھی تک لاک ڈاؤن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد تین لاکھ 73 ہزار 961 ہو گئی، امریکا میں سب سے زیادہ ایک لاکھ 6 ہزار 195 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ نے برازیل کو متنازع دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئین دوا کی 20 لاکھ خوراکیں بھجوا دی ہیں۔ فلپائن کے شہر منیلا میں 76 دن کا طویل لاک ڈاون ختم کر دیا گیا ہے۔ امریکا میں مزید 638، برازیل میں 480، میکسیکو میں 364، بھارت میں 223، کینیڈا میں 222 افراد لقمہ اجل بنے۔مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کی فہرست میں امریکا بدستور پہلے نمبر پر ہے جبکہ برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں