پی ایس ایل 8 ، پشاور زلمی لاہور قلنڈرز کو 35 رنز سے ہرا کر چوتھی پوزیشن پر آگئی

راولپنڈی (انتخاب نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 208 رنز کا ہدف دیا جواب میں لاہور قلندرز 19.4 اوورز میں 172 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ لاہور کی جانب سے حسین طلعت 63 اور شاہین آفریدی 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور کے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پشاور زلمی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ صائم ایوب نے 36 گیندوں پر 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد کپتان بابر اعظم 50، محمد حارث 9، ٹام کوہلر 36 اور رومن پاول 9 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے لیکن اس کے بعد پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی جلد ہی آﺅٹ ہوگئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 2، حارث رﺅف نے 2 اور کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی۔ پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت لاہور قلندرز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے، لاہور قلندرز 8 میچ کھیل کر 6 میں فاتح ہوئی جبکہ پشاور زلمی نے 7 میچز کھیل کر 4 جیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں