لورالائی، بار اتیوں کی گاڑی الٹ گئی، خواتین سمیت 12 افراد زخمی
لورالائی : لورالائی میں بار اتیوں کی گاڑی کو حادثہ خواتین سمیت 12افراد زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق پیر کو لورالائی کے علا قے کوئٹہ روڈ پر باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے خواتین سمیت 12افرادزخمی ہو گئے ۔ جن میں حافظ اللہ ،نثاراحمد ، لونگین ، پیرمحمد ، قدیم خان ، گلزار ، نادیہ دختر عبداللہ، بی بی نواز، دولت بی بی ،نورینہ ،آمنہ بی بی اورسائرہ شامل ہیں ۔ پو لیس نے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔
Load/Hide Comments


