ہزارہ قوم کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات دور کی جائیں گی، ساجد حسین طوری
کوئٹہ، اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز (اوور سیز) ساجد حسین طوری نے کہاہے کہ قومی ہاکی کھلاڑی شاہدرضاکی میت بارے متعلقہ محکموں سے بات کی جائیگی ،ہزارہ قوم کے مطالبے پررواں ماں کوئٹہ کادورہ اورکوئٹہ میںاجلاس منعقد کیاجائیگا اس سلسلے میں سفارشات مرتب کرکے محکمہ داخلہ کوارسال کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قوم کے وفد جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءانجینئر ہادی عسکری کررہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے وفاقی وزیراوورسیز کو ہزارہ برادری کودرپیش مشکلات ومسائل سے آگاہ کیااور اٹلی میںکشتی الٹنے کے دوران جاںبحق ہونے والی قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت ودیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا۔انجینئر ہادی عسکری نے بتایاکہ حال ہی میں جاں بحق پاکستان کی قومی کھلاڑی شاہدہ رضا کی میت پاکستان فوری واپسی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں ،ہزارہ قوم کو صوبے میں پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے صوبے میں ہزارہ قوم کے لوگوں کو پاسپورٹ کے حصول کیلئے ایم این اے ایم پی اے سے تصدیق کرانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے میں کئی کئی ماہ لگ جاتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانیز(اوور سیز )ساجد حسین طوری نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت اور ان کے متعلقہ محکموں سے بات کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت ہے کہ عوام کے مسائل حل کیے جائے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں خود ہی کوئٹہ کا دورہ کرکے عوام کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں سے خصوصی اجلاس کروں گا جس کے بعد مرتب کردہ سفارشات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کودئیے جائیں گے تاکہ اس پر عملدرآمد کرایاجائے۔


