قوم جدوجہد میں ہندو بلو چوں کی خدمات ڈھکی چھپی نہیں،بی این پی
کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر پارٹی کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں ہندو بلوچ صدیوں سے آباد ہیں خوشی کے مسرت موقع پر بی این پی کی قیادت ان کے مبارکباد پیش کرتی ہے ہندو بلوچوں کی خدمات بلوچستان کی قومی جدوجہد کے حوالے سے مخلصی کے ساتھ جدوجہد کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں آمرانہ دور ہو یا سول ہمیشہ ہندو بلوچوں نے بلوچستان کی جدوجہد میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جسے فراموش کرنا کسی بھی صورت درست نہیں بلوچستان کی تاریخ اور بلوچ قومی جہد میں ہندو?ں برادری کی قربانیاں قابل ستائش ہے بلوچستان کی معیشت میں ان کا کردار مثبت رہا ہے جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا بلوچستان میں تاریخی حوالے سے ان کی عبادت گاہیں موجود ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ تمام مذہب کو بلوچستان میں مذہبی آزادی رہی ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر مرکزی اکابرین ہندو برادری کے ساتھ ہیں اور ان سے قریبی تعلق رہا ہے بلوچستان میں قائم مندرجن کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے جو آج بھی قائم و دائم ہے جو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ بلوچستان کا معاشرہ ترقی پسند ہے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی نے ہمیشہ بھائی چارگی کو فروغ کیلئے فضائ قائم کی بلوچ قوم نے ہمیشہ مذہبی رواداری ‘ ترقی پسندانہ خیالات و افکار کو پروان چڑھایا تاکہ تنگ نظر منفی رجحانات کا خاتمہ ممکن ہو سکے بلوچ معاشرے میں ہندو بلوچوں کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے پارٹی کی جانب سے انہیں ہولی کے تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہندو بلوچ بلوچستا ن کی ترقی و خوشحالی کیلئے صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کرتے رہیں گے بلوچ فرزند بھی مذہبی رواداری ‘ ترقی پسند خےالات وا افکار کو ماضی کی طرح تسلسل سے جاری رکھتے ہوئے ہندو بلوچوں کی فلاح و بہبود و مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔


