ابوظہبی میں داخلے پر ایک ہفتے کے لیے پابندی

ابوظہبی : ابوظہبی میں منگل 2 جون سے ایک ہفتے کے لیے شہر میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے ۔ریاست ابوظہبی کے ابلاغی ادارے نے بتایا ہے کہ یہ پابندی نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مقرر ایس او پیز کے تحت لگائی گئی ہے۔الامارات الیوم کے مطابق ریاست ابوظبی میں کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے بحرانوں، قدرتیآفات اور ایمرجنسی مسائل کی نگراں کمیٹی نے طے کیا ہے کہ منگل دو جون سے نہ تو ابوظہبی کسی کوآنے جانے کی اجازت ہوگی اور ریاست کے شہروں ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل و حرکت پر بھی پابندی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں