بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادریوں نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، عبدالولی کاکڑ

کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ہندو برادری کو ان کے تہوار ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو مکمل آزادی اور برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادریوں نے ہمیشہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ بھی یہ عمل جاری رہیگا ۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ باہمی احترام، رواداری اور بھائی چارہ کو مستحکم کیا جائے تاکہ بلوچستان امن و آشتی کا گہوارہ بن سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں