گردوں کے عالمی دن پر بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرولوجی میں تقریب
کوئٹہ : ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی (بینک) کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ اس دن کی اہمیت اس لحاظ سے مزید بڑھ گئی کہ گردے کی 50 ویں کامیاب پیوند کاری کی گئی اور اسطرح یہ ادارہ اپنی گولڈن جوبلی بھی منا رہا ہے۔ تقریب میں شرکآ کا واک اور عوام کی آگاہی کیلئے مختلف سٹالز لگائے گئے۔ آخر میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں تعریفی اسناد اور شیلڈز دی گئیں۔ سیکرٹری محکمہ صحت جناب صالح خان ناصر کے علاوہ دیگر صوبائی سیکرٹریز صبور کاکڑ، عبداللہ جان، داﺅد بازئی و دیگر افسران نے شرکت کی۔ احباب اور مہمانان گرامی نے ادارے کی خدمات کو سراہا اور اس کے بانی سربراہ ڈاکٹر پروفیسر کریم زرکون کی شبانہ روز کاوش پر ہدیہ تہنیت پیش کیا۔ تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا ذکر بھی کیا گیا۔ صوبائی سیکرٹریز اور بورڈ کے سینئر ممبر ڈاکٹر حقداد ترین نے اپنے اپنے احسن خیالات کا اظہار بھی کیا اور ادارے کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ سیکرٹری صحت نے فوجی فاﺅنڈیشن کے بچوں کو 50 ہزار کا نقد انعام بھی عطا کیا۔ آخیر میں بینک کے سربراہ نے تمام شرکا کی شمولیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


