گوگل کا بلوچستان کے طلبا ءکو ایک ہزار اسکالر شپ دینے کا اعلان
کوئٹہ : سیکرٹری انفارمیشن و ٹیکنالوجی محمد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافی کم وسائل میں بہتر کردار ادا کر رہے ہیں ہم ایڈوٹائزمنٹ اور ڈیجیٹل پالیسی لا رہے ہیں جسکو متعلقہ اداروں کیساتھ مشاورت کے بعد نافذ کیا جائیگا، ہم نے گوگل1000سکالر شپس طلباءکو دیئے ہیں جنہیں کورسز کرائے جائینگے وومین لیڈ الائنس کو بھی 100سکالر شپس دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ریجنل اور نیشنل میڈیا الائنس کے منعقدہ پروگرام کے شرکاءسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا مذکورہ پروگرام وومین لیڈ الائنس بلوچستان کی جانب سے منعقد کرایا گیا تھا، جس میں سینئر صحافی سلیم شاہد ،بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری منظور بلوچ، ظفر بلوچ میر بہرام بلوچ، میر بہرام لہڑی، ثناءدرانی نے بھی خطاب کیا سیکرٹری انفارمیشن کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی کا دیکھ کر بلوچستان میں صحافت کے حوالے سے میری سوچ مکمل طور پر تبدیل ہو چکی ہے وومین لیڈ الائنس منفرد اور الگ نوعیت کے حوالے سے کام کر رہا ہے جس پر انکی کاوشوں کو سراہاتا ہوں ہمیں بھی الائنس بنا کر کام کرنا چاہئے،معلومات تک رسائی کا قانون بڑی اہمیت کاحامل ہے، اس پر عملدرآمد کیلئے کام جاری ہے، بلوچستان کو اس حوالے سے انفارمیشن کمیشن جلد ملے گا، سب محکموں کے انفارمیشن آفیسر تعینات کردیئے گئے ہیں لٰہذا عوام کو اس قانون سے فائدہ اٹھانا چاہئے، ہم ایڈووٹائزمنٹ اور ڈیجیٹل پالیسی لا رہے ہیں، جس پر کام جاری ہے اور متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد لاگو کرینگے، ان کاکہنا تھا کہ گوگل کے پاکستان آفس سے گوگل1000سکالر شپ بلوچستان کے طلباءکو دی ہیں جس میں گوگل کے سب کورسز کرائے جائینگے اور وومین لیڈ الائنس کو بھی 100اسکالر شپس دینگے اس موقع پر لیڈ الائنس کی ثناءدرانی نے شرکاءکو کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے مستقبل میں ترتیب دیئے جانے والے پروگرام سے آگاہ کیا، تقریب کے اختتام پر صحافیوں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔


