شی جن پنگ تیسری مرتبہ چین کے صدر منتخب، شہباز شریف کی مبارک باد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شی جن پنگ کو چین کا تیسری بار صدر منتخب ہونے مبارک باد دی ہے، انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی پیغام میں کہا کہ چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد صدر شی جن پنگ کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے، شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ اور سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگا۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں