کوئٹہ، ٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے کیخلاف ہزارہ برادری نے مغربی بائی پاس بلاک کردیا

کوئٹہ: کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ٹریفک کانسٹیبل تشدد سے زخمی ہزارہ برادری نے مغربی بائی پاس بلاک کردیا، پولیس کے مطابق پیر کو سول ہسپتال میں ڈیوٹی پر ما مور ٹریفک پولیس اہلکار محمد ہادی پر نامعلوم مسلح افراد نے تشدد کر کے زخمی کردیا، زخمی اہلکار کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے پولیس اہلکار پر تشدد کے خلاف مغر بی بائی پاس کے مقام پر قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جس پر پولیس،ایف سی حکام نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو پرامن طور پر منتشر کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں