فروغ نسیم بعض معاملات میں پیشہ ورانہ روایات سے تجاوز کرتے ہوئے سیاست کو حاوی کر لیتے ہیں، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر فروغ نسیم ایک زیرک انسان اور منجھے ہوئے وکیل ہیں مگر بعض معاملات میں پیشہ ورانہ روایات سے تجاوز کرتے ہوئے سیاست کو حاوی کر لیتے ہیں جو ان کی متوازن شخصیت کو متنازعہ بنادیتی ہے یہ بات انہوں نے فروغ نسیم کے مستعفی ہو کر جسٹس قاضی فائض عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں حکومت کے وکیل کے طور پر پیش ہونے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فروغ نسیم ایک زیرک انسان اور منجھے ہوئے وکیل ہیں مگر بعض معاملات میں پیشہ ورانہ روایات سے تجاوز کرتے ہوئے سیاست کو حاوی کر لیتے ہیں جو ان کی متوازن شخصیت کو متنازعہ بنادیتی ہے ان کے اس عمل سے ہمیں اختلاف ہے ان کو ایک جج کی ذاتی و گھریلو زندگی پر سوال اٹھانا زیب نہیں دیتا ان کو اٹارنی جنرل انور منصورکی طرح عافیت سے معاملے سے الگ ھونا چاہیے تھا تاہم ذاتی طور پر فروغ نسیم سے کوئی اختلاف نہیں ان سے احترام کا رشتہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں