چاغی لیویز کی کارروائی، چینی کی 440 بوریاں اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی
کوئٹہ (این این آئی) چاغی میں لیویز فورس کی کاروائی چینی کی 440بوریاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔ ڈپٹی کمشنر چاغی کے مطابق جمعہ کو لیویز فورسز نے ہمسایہ ملک جانے والی ایک بس میں خفیہ خانوں میں کنکریٹ کے بلاکس میں چھپائی گئی بغیر کاغذات کے چینی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 440بوریاں برآمد کر کے 22ہزار کلو گرام چینی تحویل میں لے لی ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق برآمد ہونے والی چینی کو مزید کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔
Load/Hide Comments


