میں خیریت سے ہوں، صحافی عابد میر نے ویڈیو پیغام جاری کردیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)لاپتہ صحافی عابد میر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی خیریت سے آگاہ کر دیا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں عابد میر نے کہا کہ موبائل فون نہ ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں کر سکا تھا، اب فون میرے پاس ہے ، میں خیریت سے ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران آپ سب نے میری گمشدگی سے متعلق جو آواز اٹھائی اورجس تشویش کا اظہار کیا وہ بھی اپنی جگہ ٹھیک اورضروری تھا ۔ انھوں نے اپنی گمشدگی سے متعلق تفصیلات دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ چند دنوں میں اپنی جگہ پر خیریت سے پہنچنے کے بعد اپنی گمشدگی سے متعلق تفصیل سے آگاہ کروں گا ۔
Load/Hide Comments


