سیکر ٹری کالجز کا بلوچستان کے اساتذہ کو تخریب کار کہنا بد اخلاقی ہے، بلوچستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز
کوئٹہ :بلو چستان پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے صدر طارق بلوچ، جنرل سیکر ٹری عبد الرازق کاکڑ نے کہا ہے کہ سیکر ٹری کالجز نے بلو چستان کے اساتذہ کو تخریب کار کہہ کر پیشہ ورانہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے، ہم نے ہمیشہ میرٹ کی بات کی ہے ، کالج اساتذہ کی پرمو شن اور ٹائم اسکیل کیسر عر صہ دراز سے زیر التواءرکھے گئے جس کی وجہ سے اساتذہ اگلے گریڈ میں ترقی سے محروم ہو کر ریٹائرڈ ہو گئے ، انتقامی ٹرانسفر پوسٹنگ سے اساتذہ کو ذہنی اذیت سے دورچار کر دیا ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پر وفیسر نو شین، عبد اللہ خان، ناصر خان ، ذین اللہ ، اسما عیل جا موٹ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بی پی ایل اے اور محکمہ کالجز ہایئر اینڈ ٹیکنیکل ایجو کیشن کے درمیان 8اگست 2022کو متفقہ طورپر منظورشدہ منٹس کر عمل در آمد کیا جائے ، منٹس کی روشنی میں محکمہ اور بی پی ایل اے کے درمیان طے پایا تھا کہ محکمہ بی ایس ، ایم فل ، پی ایچ ڈی ،ریسرچ اینڈ پبلیکیشن گرانٹ، ٹرانسفر پوسٹنگ، پا لیسز کی تشکیل بلو چستان ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کنٹریٹ پر تعیناتی کا خاتمہ، 2019کے بعد تعینات ہو نے والے کالج اساتذہ کے لئے ٹائم اسکیل کے خاتمے کو نوٹیفکیشن کا خاتمہ ایم ایس ، ایم فل الاﺅنس ٹیچنگ الاﺅنس اور ہارڈ ایئر یا الاﺅنس کی فراہمی شامل تھی ۔ انہوں نے کہاکہ کالج اساتذہ کی پرمو شن اور ٹائم اسکیل کیسر عر صہ دراز سے زیر التواءرکھے گئے جس کی وجہ سے اساتذہ اگلے گریڈ میں ترقی سے محروم ہو کر ریٹائرڈ ہو گئے ، کالج اساتذہ کو انتقامی ٹرانسفر پوسٹنگ سے ذہنی اذیت سے دورچار کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ تمام تبادلے محکمہ کالجز کے اعلیٰ آفسر کے ذاتی عنا اور غیر پیشہ وارانہ انتقامی رویہ کی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈ یا پر اساتذہ کو تخریب کار ، ما فیا ، مفت خور، بلیک میلر جیسے القابات سے پکا را گیا جو سراسر خلاف ضابطہ اور پیشہ ورانہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے حکومت بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سیکر ٹری کالجز کے ذاتی عناد پر مبنی غیر منصفانہ ، جانبدارانہ اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا نوٹس لیکر تعلیم دوست اور معاملہ فہم آفسیر کو سیکر ٹری کالجز تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہماری شنوائی نہیں ہو ئی توآنے والے بلو چستان اسمبلی کے اجلاس میں اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہر کریں گے ۔


