تربت میں نیشنل رورل سپورٹ پروگر ام کے تحت معذور افراد میں آلات کی تقسیم
تربت (آن لائن) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) نے بلوچستان رورل ڈویلپمنٹ اینڈ کمیونٹی ایمپاورمنٹ (BRACE) پروگرام کے تعاون سے خصوصی ضروریات والے افراد میں معاون آلات کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب بلوچستان کے شہر تربت میں منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم تھے،اس موقع پر مختلف ڈہپارٹمنٹ کے سربراہ، اسپیشل پرسنز اور انکے فیملیز بڑی تعداد میں موجود تھے،پروگرام میں این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر گل افروز بلوچ نے این آر ایس کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی اور این آر ایس پی کے ریجنل منیجر نبیل احمد نے پروگرام اور این ر ایس پی کے حوالے سے شرکا سے خطاب کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم اور اعزازی مہمان اسسٹنٹ کمشنر دشت جہانزیب شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آر ایس پی مکران میں لوگوں کی مدد کرنے میں پیش پیش ہے، ہزاروں فیملیز معیاری زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں مختلف سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے بااختیار بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ پروگرام کے حوالے سے پروگرام منیجر گل افروز بلوچ، ریجنل منیجر نبیل احمد نے پروگرام کے حوالے سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاون آلات کی تقسیم کی تقریب کا بنیادی مقصد خصوصی ضروریات کے حامل افراد کو زیادہ خود مختار اور خود کفیل زندگی گزارنے میں مدد کرنا تھا۔


