خان رند کے قافلے پر حملہ ایک خاندان پر نہیں پورے بلوچستان پر حملہ ہے، قاسم سوری
کوئٹہ (آن لائن) رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے فرزند سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ بات سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی او صوبائی صدر تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے بولان دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کے درجات بلند اور زخمیوں کو شفا عطا فرمائے۔ دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ بھرتی جائے دھماکے میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کا ہر قطرہ اس قوم کی حیات ہے ہم انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہیں، دھماکے میں زخمیوں کے علاج کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ہم سب نے سیاسی، سماجی، مذہبی اور قبائلی اختلافات بھلا کر اپنے سرزمین کی سا لمیت، خودمختاری اور امن و امن کے ایک زبان ہوکر یہ جنگ جیتنی ہے، یہ حملہ ایک خاندان پر نہیں بلکہ پورے بلوچستان پر حملے کے مترادف ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انکے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہر طرح کے ممکنہ تعاون کے لئے تیار ہیں۔


