حکومت ایک مرتبہ پھر غیر منتخب اور شکست خوردہ افراد کی سکیمات کو بجٹ میں شامل کرچکی ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ایک مرتبہ پھر ماضی کی روش کو دہراتے ہوئے آنے والے بجٹ میں غیر منتخب اور شکست خوردہ افراد کے اسکیمات شامل کیاوزیراعلی ہاوس کے سامنے عوامی سمندر ناکام حکومت کوبہا کر لے جائے گا اس سے پہلے بھی غیر منتخب افراد کے اسکیمات پی ایس ڈی پی میں شامل کرواکر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی اور اس مرتبہ پھر بلوچستان کے عوام کی حقوق پر ڈھاکہ ڈال کر اربوں روپے کی کرپشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں بلوچستان میں ٹڈی دل نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے جس کے ازالے کیلئے حکومتی اقدامات تیز کرنے ہونگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ ہوا ہے تاحال حکومت کی جانب سے بے روزگاری سمیت لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی خاطر خواہ امداد نہیں کی گئی حکومت نے اپنی روش تبدیل نہیں کی تو اپوزیشن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے چاہیے اپوزیشن جلد وزیراعلی ہاو س کے سامنے احتجاج شروع کرئے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا بی این پی کے رہنماء رکن بلوچستان اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ 2019-20کے بجٹ میں اپوزیشن نے جن خدشات اور تحفظات کااظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہوا حکومت نے پی ایس ڈی پی میں غیر منتخب اور شکست خوردہ افراد کے اسکیمات کو شامل کر کے اربوں روپے کی کرپشن کی اورپسماندہ صوبہ بلوچستان کے حقوق پر ڈھاکہ ڈا لا گیا جبکہ اپوزیشن کے حلقوں میں بھی بالواسطہ اور بلا واسطہ مداخلت کی گئی مگر حکومت کی جانب سے عوام کے ساتھ غیرمناسب رویہ تاحال درست نہیں کیا گیا اور ایک مرتبہ پھرسال 2020-21کے پی ایس ڈی پی میں صوبے کے عوام کے ساتھ زیادتی کر کے غیر منتخب افراد کے اسکیمات کو شامل کرنے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں جسے کسی صورت میں بھی قبول نہیں کرینگے حکومت وقت کو یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں ورنہ اپوزیشن دما دم مست قلندر کرتے ہوئے اسمبلی کے اندر وباہر شدید احتجاج کریگی اور کسی صورت میں بھی بلوچستان کے حقوق پر غیر منتخب افراد کو ڈھاکہ دالنے کی اجازت نہیں دیگی جلد اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر احتجاج کا لائحہ طے کرکے وزیراعلی ہاوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے گی اپوزیشن کے ارکان اسمبلی بھی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر ایوانوں تک پہنچے ہیں لہٰذا عوام کی ووٹوں کی تذلیل ہونے نہیں دینگے اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اگر حکومت نے پی ایس ڈی پی میں غیر منتخب افراد کے اسکیمات کو شامل کیا تو بھر پور آواز بلند کی جائے گی انہوں نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کی یلغار نے بلوچستان کے فصلات اور باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یاہے اور مزید بھی نقصانات کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوچکا ہے اور ملک میں خوراک کی قلت بھی پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا حکومت کو جنگی بنیادوں پراقدامات کو مزید تیز کرنے ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھی بلوچستان میں بے روزگاری بھوک افلاس میں اضافہ ہوا ہے لہٰذا بے روزگاری کے خاتمے سمیت مستحق افراد کی امداد کرنا بھی ناگزیر ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں