کوئٹہ میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے مرض کی تشخیص اور اسکرینگ کی تربیت کا انعقاد
کوئٹہ (این این آئی) ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کے منیجر ڈاکٹر آصف شاہوانی کی نگرانی میں ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان کی جانب سے 40 لیڈی ہیلتھ سپروائزر کا ٹی بی کی تشخیص اور سکرینگ کے لئے ٹریننگ کا انعقاد ایچ آر ڈی کوئٹہ میں ہوا۔ ٹریننگ میں پروجیکٹ مینیجر ڈاکٹر عرفان رئیسانی ،سینئرصوبائی پروگرام آفیسر ڈاکٹر حضرت بلال مندوخیل ، پی سی، ایل ایچ ڈبلیو، ٹی بی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر گل بخت سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ پروگرام مینیجر ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ سپروائزر ٹریننگ کے بعد ایل ایچ ایس ، ایل ایچ ڈبلیوز کو ٹریننگ دیں گے،ٹریننگ سے ایل ایچ ڈبلیوز ٹی بی کی تشخص اور علاج کے لئے ممکنہ مریضوں کو قریبی ٹی بی سینٹر ریفر کرنے کے میکینزم سے آگاہ ہونگے۔ڈاکٹر آصف شاہوانی نے کہاکہ گزشتہ سال ٹی بی کنٹرول پروگرام نے بلوچستان بھر میں ہزاروں افراد میں ٹی بی کی تشخیص کے بعدانہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی ٹی بی سے بچا¶ کیلئے ٹی بی کنٹرول پروگرام صوبے بھر میں عوام میںشعور وآگاہی کیلئے وقتاً فوقتا ً سیمینارز اور ورکشاپ کاانعقاد کرتا ہے تاکہ عوام کو ٹی بی سے بچا¶ کے حوالے سے آگاہی دی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ ٹی بی کی علامات ظاہرہونے پرفوری طورپرقریبی سینٹرسے اپنامعائنہ کرائیں اورٹی بی کی تشخیص ہونے پر باقاعدہ اپناعلاج مفت کروائیں۔


