تربت پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کروڑوں مالیت کی منشیات تلف کی گئی
تربت ( این این آئی)تربت پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کروڑوں مالیت کی منشیات تلف کی گئی،ایڈیشنل سیشن جج کیچ مجسٹریٹ ،تربت، تمپ کی موجودگی میں مختلف مقدمات میں بھاری مقدار میں قبضہ میں لی گئی منشیات تلف کئے،منشیات کے خاتمے کیلئے ایس پی کیچ محمد بلوچ کی قیادت میں تربت پولیس کی کاوشوں کو سراہا گیا۔تفصیلات کے مطابق تربت پولیس نے ایس پی کیچ محمد بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی امام بخش بلوچ اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لعل جان بلوچ کی زیر نگرانی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کیچ تربت ،عبدالصبور مینگل ، ایڈیشنل سیشن جج کیچ مجسٹریٹ ،تربت، تمپ کی موجودگی میں مختلف مقدمات میں بھاری مقدار میں قبضہ میں لی گئی منشیات تلف کئے، تلف شدہ منشیات میں از قسم آئس شیش مقدار 312219 گرام،چرس مقدار 2953018 گرام،کرسٹل 1075 گرام،ہیروئن 13295 گرام،بوت ، شیکر، جیم 58 بوری شامل تھے ،تلف شدہ منشیات کے مقدمات ضلع کیچ کے پولیس سٹیشن سئی تربت ،پولیس سٹیشن بلید? ، پولیس سٹیشن ،ناصر آباد پولیس سٹیشن تمپ اور پولیس سٹیشن مند میں اندراج شدہ تھیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، عبدالصبور نے منشیات کے خاتمے کیلئے ایس پی کیچ محمد بلوچ کی قیادت میں تربت پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ منشیات معاشرہ بالخصوص نوجوان نسل کے لئے ناسور ہے۔


