طیارہ حادثے میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں چل بسی

کراچی:کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں پی آئی اے طیارہ حادثہ میں جھلسنے والی 12 سالہ گھریلو ملازمہ ہسپتال میں چل بسی ،دو ساتھی لڑکیوں میں سے مزید ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 12 سالہ ناہیدہ کو 22 مئی کو طیارہ حادثے کے بعد جناح اسپتال سے سول ہسپتال کے برنس سنٹر منتقل کیا گیا تھا، ناہیدہ طیارہ حادثے میں 56 فیصد جھلس گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں