چمن، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان زخمی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے علاقے چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2نوجوان زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد مصطفی اور احمد اللہ کاکوزئی زخمی ہوگئے جنہیں فوری طو رپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا ، اس سلسلے میںمزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں