گوادر، پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے ماہیگیروں کو روزگار کے حصول میں مشکلات

گوادر : گوادر میں پٹرول اور ڈیزل کی بڈھتی ہوئی قیمتوں سے ماہیگیروں کو روزگار میں شدید مشکلات کاسامنا ، ڈیزل مافیا کنٹانی ہور ،پشکان ،جیٹی فش ہاربر ،اور سربندر میں لاکھوں بیرل کے حساب سے ڈیزل افلوڈ کرکے دوسرے اضلع اور صوبوں میں ترسیل کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گوادر ماہیگیر اتحاد لیبر یونین کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گوادر میں پٹرول اور ڈیزل کی بڈھتی ہوہی قیمتوں سے ماہیگیروں کو روزگار میں شدید مشکلات کاسامنا ہے جبکہ ڈیزل مافیا کنٹانی ہور ،پشکان ،جیٹی فش ہاربر ،اور سربندر میں لاکھوں بیرل کے حساب سے ڈیزل افلوڈ کرکے دوسرے اضلع اور صوبوں میں ترسیل کر رہے ہیں جبکہ گوادر کے مقامی ماہیگیر اور باشندوں کی پہنچ سے دور ہے ضلع انتظامیہ،ڈی آہی جی گوادر اور سکیورٹی ادارے اس مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں۔جماعت اسلامی کے لیڈروں نے اپنی گندی سیاست کی خاطر پورے مکران کے ڈیزل مافیا کو منظم کرکے غریب عوام کی استحصال کرنے میں کوہی کثر نہیں چوڈی۔ہمیں اچھی طرح یاد کہ 2004 کی دہاہی میں جب کال فیس کے نام پر سندھ کے ہزاروں ٹرالروں کو جی ٹی فش ہار پر لاکر ٹینکروں کے زریعے ڈیزل اور راشن دیکر ماہیگیری صنعت کو شدید نقصان پہنچایاجس پر گوادر کے ماہیگیروں نے اس مافیا کے خلاف ٹرالر بگاو چولہ جلاو کی تحریک چلاہی اور ماہیگیروں کی تحریک اس استحصالی قوت کے خلاف کامیاب ہوئی اسی دوران ڈیزل مافیاکے چند لوگوں نے بھی ماہیگیروں کے خلاف روڈ بلاک اور جلسہ جلوس بھی کئے لیکن وہ اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔لیکن آج جماعت اسلامی کے لیڈروں نے انہیں تحفظ اور پلیٹ فارم دیا جبکہ دنیا میں کئی بھی مافیا کے لئے پارٹیاں جدوجہد نہیں کرتی جوعام غریب کا خون چھوسنے کا موقع دیتا۔آج دیکھا جائے ایران بارڈر اور،کنٹانی پر ڈیزل اور اشیا خوردنوش کے تمام کاروبار انہی مافیا کے قبضے میں ہیں اور آج ریاست بھی انکے سامنے بے بس نظر آرہے ہےں۔یہاں انکی پیٹ نہیں بری تو سندھ کے ٹرالروں کوبھی سمندر کے راستے ایرانی لانچون کے زریعے ڈیزل اور راشن تر سیل کر رہے ہیں۔اسی ڈیزل مافیا کی ماسٹر ماہیڈ آج کس منہ سے ٹرالرنگ کی بات کرتا ہے پہلے اپنے ھواریوں کو احتساب کرے جنھوں نے گوادر مظلوم عوام کا جینا دوبھر کر دیا۔ہم ڈی سی گوادر ،ڈی آئی ،جی ،اور سیکورٹی اداروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مافیا کو لغام دیکر ڈیزل اور پٹرول کی بڑی ٹینکروں کو دوسری صوبوں میں تر سیل کو فوری طور پر روک لیں تاکہ عوام کو ایرانی تیل و خوردنوش اشیا سستے دام مہیا ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں