نصیر آباد، ڈیرہ مراد جمالی میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

صحبت پور (انتخاب نیوز) نصیرآباد ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی میں کئی سال گزرنے کے باجود گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد بار احتجاج کرنے کے باوجود شہریوں کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں، سردی اور گرمیوں کے موسم میں بھی گیس کی فراہمی کا سلسلہ جاری نہیں رہا، حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے رھنما نے احتجاج کی دھمکی دے دی پہلے بھی احتجاج کیا ہے اب سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی شرقی میں گیس پریشر میں کمی ،لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری عوام سراپا احتجاج بن گئے، گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیاجائے، بصورت دیگر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیاجائے گا۔اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی نصیرآباد کے رہنما و سیاسی و قبائلی رہنما میر سعداللہ خان زہری نے صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی شرقی اور دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا مہنگے داموں سوختنی لکڑی اور ایل پی جی گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ دوسری جانب مسلسل ایل پی جی گیس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہوگیا۔ شرقی کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس مکمل غائب ہوگئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شرقی ڈیرہ جمالی میں گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں