لتھوانیا کی پارلیمنٹ نے روسی سیکورٹی کمپنی ”ویگنر“ کو کالعدم تنظیم تسلیم کرلیا

لتھوانیا (مانیٹرنگ ڈیسک ) لتھوانیا کی پارلیمنٹ نے، یوکرین میں فعال روسی سیکورٹی کمپنی، ”ویگنر“ کو ”تخریب کار تنظیم“ تسلیم کرنے سے متعلق فیصلہ قبول کرلیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ویگنر نے یوکرین میں ایسی کارروائیاں کی ہیں جنہیں تخریب کاری کے مساوی قرار دیا جا سکتا ہے۔ ویگنر روس کی عسکری کاروائیوں میں فعال شکل میں شامل ہے۔ فیصلے میں نجی فوجی کمپنی ویگنر کے لئے روس کا شیڈو پاور آلہ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ فیصلے میں تخریب کار تنظیم قرار دئیے گئے گروپ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ویگنر جمہوریہ وسطی افریقہ، سوڈان اور مالی جیسے ممالک میں بھی کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ اس گروپ کو امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے قومی حدود سے بالاجرائم پیشہ تنظیم تسلیم کیا گیا ہے۔ فیصلے میں دیگر ممالک سے بھی ویگنر کو تخریب کار تنظیم“ تسلیم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ویگنر کے بانی پریگوجن نے ٹیلی گرام سے لتھوانیا پارلیمنٹ کے فیصلے کا جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ” لتھوانیا ایک مائیکرو حکومت ہے اور لتھوانیا پارلیمنٹ کی آراءخود اس کے ہمسایہ ممالک لٹونیا اور ایستھونیا کے عوام تک کو متاثر نہیں کرتیں۔ پریگوجن نے کہ کہا ہے کہ ” اس فیصلے کی منظوری ویگنر کے کام پر کسی بھی شکل میں اثر انداز نہیں ہو گی”۔ واضح رہے کہ ویگنرکمپنی روس کے صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ قربت کی وجہ سے مشہور کاروباری شخصیت یوگینی پریگوجن نے قائم کی۔ کمپنی یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں