ژوب میں فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت 7 افرادجاں بحق

ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنمااحمد کبزئی اپنے سات ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب غورلم میں فائرنگ سے احمد کبزئی سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جس کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے۔لیویز کے مطابق مرغہ کزئی کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، فائرنگ کے سبب 7 افراد جاں بحق ہوئے اور ایک شخص زخمی ہوا ہے، جاں بحق افراد میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔لیویز کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، تمام لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اب واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں