اوتھل میں موسلا دھار بارش، کوئٹہ کراچی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی ریلے میں بہہ گیا

حب (آن لائن) اوتھل میں موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی کوئٹہ کراچی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا، ٹریفک کی آمدورفت معطل۔ تیز بارش کے نتیجے میں سیلابی ریلوں سے ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ کا متبادل راستہ سیلابی ریلے کی نذر۔ دوسری جانب ایس پی لسبیلہ کی خصوصی ہدایت پر مشرقی بائی پاس پل کوئٹہ جانے والی تمام گاڑیوں کو روک کر واپس کیا جانے لگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں