بریکنگ: طالبان کا سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندذادہ کورونا وائرس سے ہلاک

عالمی وبا کورونا وائرس سے عالمی شدت پسند تنظیم طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندذادہ کی ہلاکت کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق طالبان گروپ کے کچھ اہم ذرائع نے یہ تصدیق کی ہے کہ طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کو کورونا وائرس ہو چکی ہے جس کے بعد انہیں طبی سہولیات دی جا رہی ہے اور وہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن فارن پالیسی کو نام چھپانے کے شرط پر طالبان کے رینک سے تین لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے سپریم لیڈر کورونا وائرس سےہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے ابھی تک طالبان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ غیر تصدیق شدہ رپورٹس کے مطابق ملا ہبت اللہ کی ہلاکت کے بعد طالبان کے سابق سربراہ ملا عمر کے بیٹے ملا یاقوب طالبان کے نئے سربراہ مقرر ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں