پرویز الہٰی کی عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنے کی مذمت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ گیٹ توڑ کر گھر میں زبردستی داخل ہونا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کی مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیرِ اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں کارکنوں پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال انتہائی افسوس ناک ہے۔
Load/Hide Comments


