جھل مگسی، باراتیوں کی وین پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جھل مگسی (انتخاب نیوز) جھل مگسی میں سوئجہ لیویز چوک پوسٹ کے قریب مسلح ڈاکوﺅں کی باراتیوں کی ویگن پر فائرنگ۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون، بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 3 افراد کی حلت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں