پاکستانی یوٹیوبر اور بھارتی اداکارہ اے آئی کا شکار، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی یوٹیوبر”Ducky bhai”اور بھارتی اداکارہ کترینہ کیف آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا شکار ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کی ا±ن باصلاحیت اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو ایک ہی وقت میں مختلف شعبوں میں کام کررہی ہیں، جیسے کترینہ کیف اداکاری کے ساتھ ماڈلنگ اور کاروبار بھی کررہی ہیں۔اب کترینہ کیف کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی جس میں وہ فرانسیسی زبان میں تقریر کررہی ہیں، ویڈیو میں وہ اپنی اور سلمان خان کی فلم ‘میں نے پیار کیوں کیا’ کی سینئر اداکارہ بینا کاک کے بارے میں بات کررہی ہیں، فلم میں بینا کاک نے سلمان خان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا۔ویڈیو اصلی سمجھنے والے میڈیا صارفین نے کترینہ کیف کے فرانسیسی زبان بولنے پر تعریف کی جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو فیک ہے، علاوہ ازیں پاکستانی یوٹیوبر Ducky bhaiکی اہلیہ کی نازیبہ ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بناتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ ویڈیو فیک ہے اور اس بات کی انہوں نے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر وضاحت بھی دی، واضح رہے کہ AIکے آنے کے بعد سے ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دنیا بھر سے کئی افراد کو تعلیمی و دیگر لحاظ سے اس سے فائدہ بھی پہنچا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں