گھوٹکی، کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، 9 مغوی بازیاب

گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک)گھوٹکی کے قریب کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکووں سے مقابلے کے دوران 9 مغوی بازیاب کرا لئے۔کچے کے علاقے رونتی میں پولیس پارٹی سے فائرنگ تبادلے کے بعد ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے، اغوا کار مغویوں کو کسی دوسرے مقام پر منتقل کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی سے آمنا سامنا ہو گیا۔ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ ڈاکووں نے ڈھولچی سمیت 9 افراد کو سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے سے اغوا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں