امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام اور حفاظتی طریقہ کار سے مطمئن ہے، جنرل مائیکل کوریلا
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے۔ امریکی جنرل مائیکل ای کوریلاکا ہاﺅس آرمڈ سروسز کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بجٹ، معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا ہے۔ جنرل مائیکل کوریلا کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان کو تخریب کاری کا چیلنج بھی درپیش ہے، جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے بڑھ رہے ہیں۔ سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا امریکا پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے مطمئن ہے اور ہمیں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کار پر اعتماد ہے۔ امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیکل ای کوریلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں۔
Load/Hide Comments


