امریکا اپنے لوگوں پر ظلم بند کرتے ہوئے انہیں سانس لینے دیں۔ ایران کا امریکا کو پیغام

تحران: تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے اوپر ظلم بند کردیں اور انہیں سانس لینے دیں۔ انہوں نے امریکی عوام کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ دنیانے امریکی ریاستی جبرکو دیکھ لیا ہے اور دنیا آپ لوگو ں کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ انہوں نے امریکی پولیس اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے لوگوں پر تشدد بند کردیں اور انہیں سانس لینے دیں۔ جبکہ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر امریکا کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکا اندرونی اور بیرونی سطح پر تشدد پھیلانے کے زمہ دار ہے۔ واضح رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شخص فائیڈ کی وائٹ پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاکت کے بعدامریکا بھر میں احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور کئی مقامات پر پولیس اور مظاہروں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس سے درجنوں افراد زخمی ہو چکےہیں جبکہ کئی صحافیوں کی گرفتاری کی بھی اطلاعات ہیں۔ امریکی صدر نے مظاہرین کے خلاف فوج استعمال کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں