خاران، نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، بچی سمیت ایک شخص زخمی

خاران(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے شہر خاران میں  ملزمان نے گھر میں گھُس کر فائرنگ کر کے ایک شخص سمیت بچی کو زخمی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پیر دو پہر خاران شہر پرانا قبرستان محلے میں نامعلوم افراد نے عطاء اللہ نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے خان محمد ولد عطاء اللہ ملازئی نامی شخص کو شدید زخمی کردیا فائرنگ کے زد میں آکر ایک کم سن بچی بھی زخمی ہوگئے جنہیں ابتدائی علاج کیلئے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا پولیس نے ہسپتال پہنچ کر تفتتیش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں