چمن، حکومت مفلوج تمام اختیارات ایف سی اور خفیہ ایجنسیوں کے کنٹرول میں ہے ،این ڈی ایم

کوئٹہ (آن لائن)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی بیان میں صوبے اور جنوبی پشتونخوا کے تاریخی شہر چمن میں بدامنی،ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں اور چوری،ڈکیٹی کے جاری واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ریاست و اس کے اداروں اور حکومت کو اس کا ذمہ دار قراردیا ھے اور مطالبہ کیا گیا ھے کہ ریاست اور امن و امان کے ذمہ دار ادارے پشتون دشمن پالیسی ترک کرکے عوام کی جان ومال کے تحفظ کی ائینی ذمہ داری پوری کرے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ تاریخی شہر چمن و گردنواح کی عوامی ابادی کو ایک ایک پشتون دشمن منصوبے کے تحت دہشت گردی و بدامنی کا شکار بنایا گیا ھے جس کے ذریعے عوام پر خوف و دہشت مسلط کرکے اس کے ذریعے استعماری مقاصد کی تکمیل کرنا ھے اور اج ضلع چمن میں صوبائی حکومت اور سول انتظامیہ کے بجائے تمام اختیارات اور معاملات و فیصلوں پر ایف سی اور خفیہ ایجنسیاں غیر ائینی و غیر قانونی طور پر قابض ھے اور پولیس و لیویز کو مفلوج کرکے شہر سمیت تمام علاقوں پر ایف سی کا مکمل کنٹرول قائم کرنا ھے۔بیان میں کہا گیا ھے کہ اسلام اباد کے استعماری و امرانہ قوتوں نے چمن سمیت تمام پشتونخوا وطن پر دہشت گردی،بدامنی ،بھتہ خوری اور لاقانونیت مسلط کی ھے اور اس کے تحت پشتونخوا وطن کو سیکورٹی زون قرار دیکر ھمارے وسائل پر قبضے کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو تمام قومی،جمہوری،ائینی اور شہری حقوق و اختیارات سے محروم رکھکر قومی،جمہوری سیاسی تحریک اور جدوجہد کا راستہ روکنا ھے اس اس حقیقت سے اب پشتونوں سمیت تمام اقوام و عوام بخوبی اگاہ ھے اور اس کے خلاف عوام کی جمہوری مزاحمت تمام علاقوں میں جاری ھے جو اس صورتحال سے مکمل نجات کی فیصلہ کن نجات کی قومی جمہوری تحریک میں تبدیل ھوگی جو وقت و حالات کا تقاضا،عوام کا قومی مطالبہ اور پشتون قومی تحریک کے سیاسی پارٹیوں کا اولین فریضہ ھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں