23 مارچ کے موقع پر گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح متوقع

گوادر (این این آئی) 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گورندانی میں واقع نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محفوظ اور مکمل طور پر آپریشنل قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔ ہوائی اڈے کی تعمیر، جس پر 230 ملین ڈالر لاگت آئی ہے سی پیک منصوبے کے تحت چینی حکومت کی گرانٹ کے ذریعے مالی اعانت فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں