لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش، وندر ندی میں سیلاب ریلے سے گندم کی فصل تباہ

وندر : لسبیلہ کے پہاڑی علاقوں میں بارش رات گئے وندر ندی میں زبردست سیلابی ریلے رانا بھٹ میں سیلابی ریلوں نے گندم کی کھڑی فصلوں کو ملیا میٹ کردیا فیض محمد گنگو گوٹھ میں پانی داخل ہو گیا سابق کونسلر وڈیرہ فیض محمد گنگو و مکینوں نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گوٹھ کے لیے بچا بند فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ندی کا رخ ہمارے گوٹھ اور زمینوں سے بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہر بار سیلابی ریلے گوٹھ میں داخل ہوکر نقصان پہنچاتے ہیں دریں اثنا ہماری فصلیں تباہ ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہماری گندم کی تیار فصل تھی جن کو لاکھوں روپے کے اخراجات سے تیار کیا تھا جس کی کٹائی ہونے والی تھی مگر سیلابی ریلوں سے سب خاک برد ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ہردلعزیز قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے گوٹھ اور زمینوں کو بچانے کے لئے بچا بند فراہم کیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں