زیارت میں جونیپر کے درخت ہمارا اثاثہ ہیں، قدیم جنگلات کا تحفظ کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عالمی یوم جنگلات کے موقع پراپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ جنگلات کا تحفظ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے صاف آب و ہوا کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت اگائے جائے انہوں نے کہا کہ جنگلات ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بنتے ہیں جنگلات کی کمی ملک میں کم بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بنتی ہے اورجنگلات کی کمی کے باعث ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات اور گلوبل وارننگ جیسے خطرات کا سامنا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے بھرپور انداز سے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے شجرکاری مہم کے تحت صوبہ بھر میں دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے جبکہ صوبے میں موجود قدیم جنگلات کا تحفظ بھی کیا جارہا ہے زیارت کے قدیم جونیپر درخت ہمارا قومی اثاثہ ہیں، انہوں نے کہا ہر پاکستانی کو ہر سال کم از کم ایک پودا ضرور لگانا چاہیے زمینی کٹاﺅ اور زمین کی سیم سے حفاظت کے لئے جنگلات ناگزیر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت جنگلات کے کٹاﺅ میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہے کیونکہ جنگلات کا تحفظ ہی سرسبز بلوچستان کی ضمانت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں