قلات میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد زخمی

قلات(نمائندہ انتخاب) بلوچستان کے ضلع قلات میں ٹریفک حادثہ، آٹھ افراد شدید زخمی ہسپتال منتقل، تفصیلات کیمطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ گرانی کے مقام پر کوئٹہ سے آنے والے مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں وین میں سوار آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا کردیا جہاں پر انہیں طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں