صدر، وزیر اعظم کا جاں بحق بریگیڈیئر مصطفی برکی و دیگر اہلکاروں کو خراج عقیدت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف نے انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر اور وزیراعظم کی کے پریس ونگ سے الگ الگ جاری تعزیتی بیان کے مطابق صدر مملکت و وزیراعظم نے بریگیڈیئر مصطفی برکی اور دیگر سپاہیوں کی قربانی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کاروں کے مکمل خاتمے کیلئے عوام اپنی افواج کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے جاں بحق اہلکاروں کے لئے بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کو وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔
Load/Hide Comments


