بلوچستان میں اگلے 72 گھنٹوں تک تیز بارش کی پیش گوئی، متعلقہ اداروں کوا لرٹ کردیا گیا

کوئٹہ :محکمہ موسمیات نے اگلے 72گھنٹوں تک صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کوا لرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ۔ بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تیزمغر بی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث اگلے24گھنٹوں کے دوران کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، واشک، سوراب،پنجگور ،ہرنائی، زیارت، پشین، بولان، سبی، ژوب، کوئٹہ، بارکھان، کو ہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہرنائی، زیارت، پشین، بولان، سبی، ژوب، کوئٹہ، بارکھان، کوہلو، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ ، مو سیٰ خیل ، دکی میں اگلے 48سے 72گھٹنوں تک ژالہ باری اور تیز بارش کا امکان ہے جس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کی ہدایت کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران گوادر میں 1.5، جیونی میں 9 ، پسنی میں 40، تربت میں 10، اور ماڑہ میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں