سحر و افطار میں پریشر کیساتھ گیس فراہم کی جائیگی، سدرن گیس کمپنی

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق سحر و افطار میں فل پریشر کے ساتھ گیس سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ رات ڈھائی سے صبح 6 اور شام 4 سے رات 9 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، سحر و افطار کے علاوہ بھی گھریلو صارفین کو گیس فراہمی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں گیس فراہمی کی شکایت کے فوری حل کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں