مقامی سردار کا یتیم بچوں کے زمین پر قبضہ ، قرآن اٹھا کر قلات سے کوئٹہ مارچ کرنے کا اعلان

قلات(نمائندہ انتخاب) قلات کے علاقے کپوتو کے رہائشی یتیم بچوں بی بی کبرا بی بی نمرا بی بی کوثر مزمل عمرانی امداد حسین عمرانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ظالم سردار ہمارے جدی پشتی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ہیں اسلحہ کی زور پر طاقتور سر دار زمین داروں سے پیسے وصول کرکے ہڑپ کر رہے ہیں اس سے قبل صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نے فیصلہ کیا تھا مگر صوبائی محتسب اعلی کے فیصلے کو ماننے سے سردار مکمل انکاری ہے ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جارہا انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی بلوچستان صوبائی محتسب اعلی کور کمانڈر چیف جسٹس سمیت اعلی حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کا از خود نوٹس لیکر ہمیں حق اور انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر 2 اپریل کو متاثرہ یتیم بچے قرآن پاک ساتھ اٹھا کر قلات سے کوئٹہ لانگ مارچ کرکے وزیر اعلی بلوچستان سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینگے انہوں نیقلات کے سیاسی سماجی حلقوں طلباء تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس لانگ مارچ میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ان یتموں کو انصاف مل سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں