بلوچستان میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، متعلقہ ادارے الرٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو ہدایت دی ہے کہ بارشوں میں شہریوں کی مدد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، ہنگامی صورتحال کے لیے اضافی ٹیمیں بھی تیار رکھی جائیں۔ بارش کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں