بلوچستان میں بارشیں، زیارت میں برفباری، ہرنائی میں خاتون جاں بحق، رابطہ سڑکیں متاثر، نظام زندگی مفلوج

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کا خدشہ۔ ہرنائی غریب آباد میں مکان کی چھت گئی گئی، خاتون جاں بحق، بچی زخمی۔ پشن، خانوزئی، مسلم باغ، بوستان، کوژک ٹاپ پر شدید ژالہ باری، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، لورلاائی میں بھی بارش، چمن، بیشتر اضلاع میں ژالہ باری، فصلوں اور باغات کو نقصان۔ پنجاب اور کے پی کیلئے ٹکرانسپورٹرز کو سفر محدود کرنے کی ہدایت، کوئٹہ، کنٹرول روم کے ذریعے صورتحال کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا، بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ محکمہ فشریز نے ممکنہ ہواو¿ں اور بارشوں کے پیش نظر 24 مارچ تک سمندر میں نہ جانے کا الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 72گھنٹوں تک صوبے کے مختلف اضلاع میں تیز بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے متعلقہ اداروں کوا لرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں تیزمغر بی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث اگلے24گھنٹوں کے دوران کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، واشک، سوراب،پنجگور،ہرنائی، زیارت، پشین، بولان، سبی،ژوب، کوئٹہ، بارکھان، کو ہلو، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمال مشرقی بلوچستان کے اضلاع کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ آواران، چمن، زیارت، قلات، ہرنائی میں شدید بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں کا خدشہ۔ مسلم باغ، کان مہترزئی میں برفباری سے سردی کی شدتد میں اضافہ ہوگیا، نظام زندگی مفلوج، چمن ضلع میں بیشتر رابطہ سڑکیں متاثر۔ جمعرات کو زیارت شہر اور سنجاوی سڑئی میں برف نما ءژالہ باری کے بعد زیارت شہر ،پہاڑوں اور زمین نے سفید چادر اووڑ لی جبکہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ ژالہ باری کے بعد وادی زیارت میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ سنجاوی شہر میں ژالہ باری کے بعد بجلی تین دن سے مکمل غائب ہے ۔ قلات کے سیاحتی مقام کوہ ہربوئی میں برفباری، نیچارہ میں شدید ژالہ باری سے زمین و پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جبکہ نیچارہ سرخین پندران کھڈی سمیت دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ندی نالوں میں طغیانی، سیلابی ریلوں سے نیچارہ پندران امیری لہڑ کے زمینی رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئے شدید ژالہ باری سے تیار فصلوں کو بھی نقصان پہنچا، مختلف علاقوں میں شدید بارش ژالہ باری جبکہ کوہ ہربوئی میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے رات دیر تک جاری رہا، دوسری جانب شدید سردی و رمضان المبار کے بابرکت مہینے میں گیس بدستور مکمل بند رہی جس سے عوام کو سحر و افطار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا عوامی حلقوں نے قلات میں گیس بحالی کا مطالبہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں